English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔

عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، پنجاب میں موبائل سروس بند

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے