English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین کا اسرائیل کےبڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کے نام مکتوب

القمر

فلسطین نے مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں اضافے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 3 عہدیداروں کو خط روانہ کیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، مئی کی سلامتی کونسل کے چیئرمین پاسکل کرسٹین بیریسوائل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Csaba Körösi کے نام الگ الگ مکتوب روانہ کیے ہیں۔

خبر میں کہا گیا ہے  کہ منصور نے اپنے خطوط میں اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافے کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔

خطوط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات جنگی جرائم ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو عالمی برادری کی طرف سے حساب میں لایا جانا چاہئے، منصور نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے شہریوں کے تحفظ، امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

منصور نے کہا ہے کہ  اسرائیل نے مغربی کنارے میں غیر قانونی کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح غزہ کے کئی مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 4 بچوں اور 4 خواتین سمیت 15 فلسطینی شہید  اور  22 فلسطینی  زخمی ہوئے ہیں۔

منصور نے کہا کہ اسرائیل نے ان حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے فوری احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے