ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک قومی خفیہ سروس کی شمالی عراق میں کاروائی میں دہشت گرد سرغنہ غیر فعال

قومی خفیہ سروس  نے شمالی عراق کے علاقے گارا میں ایک آپریشن میں مسلم ارپیر عرف   سورو گوئی کو بے اثر کر دیا، جو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کا نام نہاد اسپیشل فورس کورئیر آفیسر تھا۔

2013 میں تنظیم کے دیہی سرغنوں میں شام ہونے والا  یہ دہشت گرد  ترکیہ  میں سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں شامل تھا۔  یہ بعد میں شام چلا گیا تھااور اس نے  ترکیہ  کے خلاف منظم کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

دہشت گرد مسلم ارپیر نے  2015 میں عراق جاتے ہوئے  ترک قومی خفیہ سروس کی  سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود  کی ترسیل کی خدمات فراہم کی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ  دہشت گرد ارپیر کے  غیر فعال ہونے  کے بعد، تنظیم کے منتظمین کو ایک قابل اعتماد کورئیر  کی تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں