ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

 ممبئی: بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ 

اداکارہ اس وقت اپنی نئی فلم ’لو آگین‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہوں نے ایک تازہ پوڈ کاسٹ اپنے شوہر اور دیگر ساتھی اداکاروں سے اپنی نجی تعلقات پر گفتگو کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی مالٹی میری بھی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب سنگل تھیں تو وہ ایک رشتہ سے دوسرے رشتہ کی طرف جاتی رہی اور تمام وقت میں کسی ایک کو بھی مکمل وقت نہیں دے سکیں یہاں تک کہ انہیں نک جونس ملے ۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیٹ کی اور وہ لوگ جو مجھے فلم سیٹ پر ملتے ان کے ساتھ میرے نجی تعلقات بن جاتے تھے۔

اس موقع پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی سابقہ گرل فرینڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ میں ان کے متعلق کوئی بات سوچتی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں