ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار استاد قمر الزمان انتقال کر گئے

لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ کلاسیکل گلوکار استاد قمر الزمان 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نماز جنازہ عصر کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

استاد قمر الزمان نے 1942 میں اپنے بڑے بھائی استاد بدر الزمان کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے کیرئیر میں خوب نام کمایا۔

استاد قمرالزماں نے 1960 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، متعدد فلموں کے لیے موسیقی کا اہتمام بھی کیا۔ مرحوم نے پی ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز سے بھی باقاعدگی سے پرفارم کیا۔

موسیقی کے شعبے میں بھرپور خدمات سرانجام دینے پر استاد بدر الزماں اور استار قمر الزماں کو صدارتی ایوارڈز سے بھی نوازا کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں