ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی افواج نے ملک کے مشرقی محاذ پر کچھ سمتوں سے روسی فوجیوں کو پسپا کر دیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اطلاع دی  ہےکہ یوکرینی افواج نے ملک کے مشرقی محاذ پر کچھ سمتوں سے روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا  ہے۔

 زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے کمانڈر انچیف کے ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کی۔

اجلاس  میں یوکرین کی بری  افواج اور مشرقی افواج کے کمانڈر الیگزینڈر سرسکی  سے بات چیت ہونے کا ذکر کرنے والے زیلنسکی نے کہا، "ہم نے سرسکی کی رپورٹ سنی، جس کے دستوں نے دشمن کو بڑی کاروائی سے روکا اور انہیں کچھ سمتوں سے پیچھے دھکیل دیا۔ "

زیلنسکی نے بتایا کہ میٹنگ میں تاوریا، اوڈیسا اور شمالی علاقوں کی دفاعی افواج کے کمانڈروں نے بھی متعلقہ محاذوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ علاقے ان کے کنٹرول میں ہیں۔

زیلنسکی  نے میٹنگ میں یوکرینی فوج کی ترجیحی ضروریات کا تعین کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں نئی ​​قائم کردہ  بریگیڈز کو سازوسامان اور گولہ بارود سے لیس کرنے کے بارے میں  آگاہی ملی  ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ  کہ وہ گولہ بارود اور میزائلوں کی فراہمی کے تمام طویل مدتی معاہدوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔     

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں