ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ گوہر خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مشہور بھارتی ٹی وی شو بگ باس کی سابقہ اُمیدوار گوہر خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں بیٹے نے جنم لیا ہے۔

گوہر خان نے بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 مئی کو بیٹا پیدا ہوا ہے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر زید دربار اور اُنہیں اب معلوم ہوا ہے کہ حقیقی معنوں میں خوشی کسے کہتے ہیں۔

گوہر خان اور ان کے شوہر کو بالی ووڈ کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ گوہر خان 25 دسمبر 2020 کو مشہور بھارتی میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں