ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل: ملک گیر حتجاجی مظاہرے 19 ویں ہفتے میں داخل ہو گئے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے 19 ویں ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں۔

غزہ پر حملوں کے باعث سکیورٹی اندیشوں کی وجہ سے تازہ  احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی شرح سابقہ مظاہروں کے مقابلے میں کم رہی۔

تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین حکومتی کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے اور نیتان یاہو حکومت سے مستعفی ہونے کی اپیل کی۔

مغربی القدس میں بھی سینکڑوں مظاہرین نے صدارتی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوکر عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں 5 جنوری کو اعلان کی گئی عدالتی اصلاحات سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کر رہی اور ججوں کی تعیناتی میں حکومتی عمل دخل میں اضافہ کر رہی ہیں۔

ملک بھی میں احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کی وجہ سے وزیر اعظم نیتان یاہو 27 مارچ کو اصلاحات کو ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

توقع ہے کہ اسمبلی کے دوبارہ کاروائیاں شروع کرنے پر ، حکومت کی طرف سے ملتوی کی گئی، ان عدالتی اصلاحات کودوبارہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں