ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان: الہام علی ییف کی طرف سے ایردوان کو مبارکباد

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے صدارتی اور 28 ویں ٹرم کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان اور جمہوری اتحاد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق علی ییف نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی ہے۔

ملاقات میں علی ییف نے کہا ہے کہ ایردوان کی زیرِ قیادت ترکیہ نے بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ترک عوام نے ان انتخابات میں اپنے قائد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایردوان نے بھی اس دلچسپی  اور تہنیتی جذبات پر علی ییف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مذاکرات میں  سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور غیر متزلزل برادرانہ تعلقات پر ایک دفعہ پھر زور دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں