ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی فضل کی ہالی وڈ بلاک بسٹر ’فاسٹ ٹین‘ کے انٹرنیشنل پریمیئر میں شرکت

روم: بھارتی اداکار علی فضل نے اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف بالی وڈ میں اپنا لوہا منوایا بلکہ وہ ہالی وڈ میں بھی اپنی شناخت بنارہے ہیں۔ 

اداکار نے گزشتہ روز ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز ’فاسٹ ٹین‘ کے انٹرنیشنل پریمیئر میں شرکت کی جو اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوا۔

علی فضل کو ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ ویڈیو میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ بھارتی اداکار نے ’فاسٹ اینڈ فیوریئس سیون‘ سے اپنا ہالی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔

بھارتی اداکار ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کے علاوہ ہالی وڈ کی ’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘ اور ’دیتھ آن دا نیل‘ میں بھی اپنی پرفارمنس دے چکے ہیں۔

علی فضل اس وقت اپنی نئی انٹرنیشل فلم ’قندھار‘ کی تشہیری مہم کیلئے امریکہ جائیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکار جیراڈ بٹلر نے کام کیا ہے جبکہ بالی وڈ میں ان کی نئی فلم ’میٹرو ان دینو‘ آنے والی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں