آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ اسٹار : "ترکی کے انتخابات "
14 مئی کے صدر اور 28 ویں مدت کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریباً تمام بیلٹ بکس کھول دیے گئے ہیں ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کے ووٹوں کی شرح 49.35 فیصد، کمال کلیچ دارا اولو کے ووٹوں کی شرح 45.00 فیصد، سینان اوعان کے ووٹوں کی شرح 5.22 فیصد رہی۔
***روزنامہ یینی شفق: "جمہوراتحاد کی فتح "
غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمہور اتحاد نے 14 مئی کے پارلیمانی انتخابات میں 49.35 فیصد ووٹ لے کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ اتحاد 600 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 322 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP)، گڈ پارٹی، دیوا، فیوچر، سعدیت اور ڈیموکریٹ پارٹی (DP) پر مشتمل ملت اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کی ہیں ۔ کامیاب رہا۔
***روزنامہ صباح : ” جمہور اتحاد کی فتح”
14 مئی کے عام انتخابات میں بیلٹ بکس بڑے پیمانے پر کھل چکے ہیں ۔ عوامی اتحاد کے صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان نے 7 جماعتی اتحاد کے امیدوار کمال کلیچ دارا ولو کو تقریباً 5 فیصد سے پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسری جانب جمہور اتحاد نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی۔ ان نتائج کے بعد جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی اور جمہور اتحاد کے ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا ہے اور گلی کوچوں میں جشن منایا گیا ہے۔
***روزنامہ خبر ترک : "ایردوان : عوام کا شکر گزار ہوں”
صدر اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے ساتھ ترکیہ میں ڈیمو کریسی کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات کے صحیح نتائج ابھی تک واضح نہیں ہیں، ایردوان نے ان شہریوں کا شکریہ ادا کیا جو ریکارڈ ٹرن آؤٹ کے ساتھ انتخابات میں گئے اور اپنے ملک اور خود کے مستقبل کے لیے اپنی ترجیحات کی عکاسی کی۔
***روزنامہ وطن: ” علی ایف کی صدر ایردوان کو مبارکباد "
آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے صدر ایردوان کو فون کر کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ علی ایف نے کہا کہ ایردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ان انتخابات میں بھی ترک عوام نے صدر ایردوان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ایردوان نے علی ایف کی دلچسپی اور مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
