English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیا پر بیانات نشر نہ کرنے پر عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

القمر

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقاریر اور بیانات میڈیا پر نشر نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے مقرر کرلیا ، جسٹس شمس محمد مرزا کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں عمران خان نے پیمرا سمیت 18 ٹی وی چینلز کو فریق بنایا اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ تقاریر اور لائیو گفتگو میڈیا چینلز پر نہیں دکھائی جا رہیں۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بیانات اور تقاریر پر نشر نہ کرنا پابندی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت پیمرا کو لائیو تقاریر نشر کرنے کا پابند کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے