English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار عماد عرفانی کا کمسن بیٹا انتقال کر گیا

القمر

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار عماد عرفانی کا بیٹا زاویار عرفانی انتقال کر گیا۔

ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار عماد عرفانی کے کمسن بچے کے انتقال کی خبر ان کی قریبی دوست شانزے شیخ نے سوشل میڈیا پر دی۔

انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر عماد عرفانی کے بیٹے زاویار عرفانی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے بچے کی مغفرت کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی۔

عماد عرفانی کے بیٹے زاویار کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ سوشل میڈیا پر عماد عرفانی کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے