English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوبز اداکاروں میں شرح طلاق زیادہ کیوں ہوگئی ہے؟ عائشہ عمر نے بتا دیا

القمر

کراچی: اداکارہ عائشہ عمر اور کرن ملک نے شوبز سے وابستہ جوڑوں میں شرح طلاق کے اضافے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں عائشہ عمر اور کرن ملک ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کے متعدد مسائل سمیت شرح طلاق کے حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

عائشہ عمر اور اداکارہ کرن ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں میں عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے۔

کرن ملک نے کہا کہ طلاق کے پیچھے ہر کسی کی اپنی کہانی ہو تی ہے لیکن میرے خیال میں لوگوں میں صبر کی کمی آ چکی ہے اور وہ بہت انا پرست ہو چکے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل ہر کوئی صرف خود کو صحیح سمجھتا ہے صرف انہی کا نقطہ نظر درست ہے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ شادی کو نبھانے میں دونوں طرف سے کوشش لازمی ہونی چاہیے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ وہ ساتھی اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتی ہیں ان کا ماننا ہے کہ اب لوگوں میں زیادہ آگہی آ چکی ہے اور پہلے جن باتوں کو نظرانداز کر دیا جاتا تھا اب ایسی باتوں پر سخت ردعمل آتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے دو سالوں میں پاکستان شوبز کے کئی جوڑوں نے راہیں جُدا کر لی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے