ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے انتخابات میں ترک عوام کے زیادہ ٹرن آؤٹ ڈیمو کریسی کی فتح ہے: یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا کہ 14 مئی کو صدر اور پارلیمنٹ کی 28 ویں مدت کے لیے ہونے والے عام انتخابات میں زیادہ ٹرن آؤٹ ترک عوام کے اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے کے عزم کی واضح علامت ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل اور یورپی یونین کے کمشنر برائے توسیع اولیور ورہیلی نے انتخابات کے بارے میں ایک تحریری بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یورپی یونین 14 مئی بروز اتوار ترکیہ کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں زیادہ ٹرن آؤٹ کا خیرمقدم کرتی ہے، جو کہ ترک عوام کے ووٹ کے اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے کے عزم کی واضح علامت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین نئی پارلیمنٹ کے مینڈیٹ سنبھالنے کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان دیر لیین نے کل ایک بیان میں کہا، "ان انتخابات میں زبردست ٹرن آؤٹ واقعی اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترک عوام اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں، اور وہ جمہوری اداروں کی قدر کرتے ہیں، یہ کل کے انتخابات کی بڑی کامیابی ہے۔

14 مئی 2023 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 88.52 فیصد اور پارلیمانی انتخابات میں 87.40 فیصد تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں