ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانز 2023: جانی ڈیپ نئی فلم میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہنے پر آبدیدہ

فرانس: کانز فلم فیسٹیول 2023 میں جانی ڈیپ اپنی پرفارمنس کیلئے اسٹینڈنگ اویشن ملنے پر جذباتی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کے مقدمے پر برسوں کورٹ کچہری کے چکر کاٹنے کے بعد جانی ڈیپ نے بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم ’جین ڈو بیری‘ سے واپسی کی ہے۔

جانی ڈیپ کی فلم کو فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں پریمئیر کیلئے پیش کیا گیا جس نے فلم بینوں کو خوب متاثر کیا۔

جانی ڈیپ نے ہاتھ جوڑ کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہالی ووڈ اسٹار کے کانز فیسٹیول میں خوب چرچے رہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیپ کی فلم ’جین ڈو بیری‘ کو فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا جبکہ جلد اسے دنیا بھر کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں