ترک جنگی بحری جہاز انیس مئی یوم نوجوانان و کھیل کی مناسبت کے تحت شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بندرگاہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بحری کمان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ترک بحریہ کے جنگی جہاز TCG İMBAT اور TCG BOZCAADA انیس مئی کو ہماری بندرگاہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس خصوصی دن کی مناسبت سے TCG İMBAT گیرنے (KRYNIA) اور TCG BOZCAADA غازی مگوسا (FARMAGUSTA) بندرگاہوں کا دورہ کریں گے۔