آذربائیجان امور دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینی فوج نے سرحد پر آذری چوکیوں پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔
وزارت کے مطابق، صبح مقامی وقت کے مطابق، سوا سات بجے آرمینی فوج نے کل بجر کے قریب یلیجہ نامی آبادی کے اطراف میں متعین آذری فوج پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں دیسی ساختہ گولیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
آذری فوج نے بتایا کہ ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ جوابی کاروائی ضرور کی گئی ہے، علاقے میں کشیدگی کی تمام تر ذمے داری آرمینیا کی فوجی و سیاسی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔