English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت :”ایردوان : اناج راہداری کے معاہدے میں مزید 2 ماہ کی توسیع”

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی  کوششوں، ہمارے روسی دوستوں کی حمایت اور ہمارے یوکرائنی دوستوں کے تعاون سے، بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو مزید 2 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان انہوں نے اس موقع ہر نیک خواہشات  کا اظہار کیا ہے۔

 

*** روزنامہ  ینی شفق:” چاوش اولو کا  چارلی ہیبڈو میگزین سے متعلق شدید ردِ عمل "

فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے تازہ شمارے میں صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنانے پر وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنام زمانہ چارلی ہیبڈو، جو انسانیت  سے بہت دور ہے  ترک قوم کی توہین کرتا چلا آرہا ہے۔ اس میگزین کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے  جو  برائی کی تعریف کرتے ہیں، وہ ہمیشہ اپنی نفرت کا شکار بن جاتے ہیں۔

 

***روزنامہ وطن:”  وزیر خزانہ نباتی: 2018 کے بعد پہلی بار بے روزگاری سنگل ڈیجٹ  پر”

وزیر خزانہ نباتی نے کہا ہے کہ  بے روزگاری کی شرح 9.9 فیصد تک گر گئی، یہ 2018 کی پہلی سہ ماہی کے بعد سہ ماہی بنیادوں پر پہلی بار سنگل ڈیجٹ پر  آگئی ہے ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "نوجوان ترکیہ کی آبادی کا 15.2 فیصد ہیں”

ترکیہ کے محکمہ شماریات کے مطابق   ترکیہ میں 15.2 فیصد آبادی 15-24 سال کے درمیان نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

 

***روزنامہ صباح :”  480 مسافروں کا  کروز جہاز ترکیہ کی بندرگارہ مارمریس  میں لنگر انداز ” بہاما  پرچم بردار کروز جہاز "سی بورن اینکور” نے موعلا کے مارمریس کی بندرگارپر لنگرانداز ہوا ہے۔ 210 میٹر طویل  جہاز پر 480 مسافر اور 460 عملے کے ارکان جو زیادہ تر امریکی   اور برطانوی شہریوں پر مشتمل ہے مارمریس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے