کراچی: پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں شان شاہد، نجم شیراز اور علی ظفر کی جانب سے ملک سے محبت اور رواداری کے فروغ پر خصوصی پیغام سامنے آئے ہیں۔
اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ’میرا دل پاکستان، میری جان پاکستان اور میری شناخت کا مان پاکستان‘۔
Pakistan ..♥️ #United is the only way we stand and protect .. pic.twitter.com/YzMnAHssOG
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 18, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شناخت ہمارے اتحاد پر قائم ہے اور اگر ہم نے اپنا اتحاد کھو دیا تو ہم اپنی شناخت بھی کھو دیں گے، اس وقت ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔
شان شاہد نے مزید کہا کہ جب بھی ہم اپنے ملک کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔
گلوکار نجم شیراز نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام دیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے۔
عوام, ادارے سب ہمارے اپنے ہیں
فاصلے نفرتیں خون ریزی سے نہیں
پیار محبّت سے آگے بڑھنا ہے
کندھے سے کندھا ملائیں اور دشمن کو ناکام بنائیں جس کی نظر پہلے دن سے ہماری سرحدوں پر ہے ہمارے نظریے پر ہے
آگ کو بجھائیں لگائیں نہیں
دلوں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں
اب اپنوں کو گنوانا نہیں-… pic.twitter.com/zMUsTwtnia— najam sheraz (@najamsheraz) May 20, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ کندھے سے کندھا ملائیں اور دشمن کو ناکام بنائیں، دلوں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، ہمیں اپنوں کو گنوانا نہیں بلکہ پاکستان کو جوڑنا ہے۔
علی ظفر نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں اور بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے۔