ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈرامے ’گرو‘ میں اداکار علی رحمان خان مخنث کا کردار ادا کریں گے

  کراچی: پاکستانی ڈائریکٹر بلاول حسین عباسی کے ڈرامے ’گرو‘ میں اداکار علی رحمان خان ایک مخنث کا کردار ادا کریں گے۔ 

’گرو‘ کو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائے گا اور چینل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے مختصر سے ٹیزر میں علی رحمان کے کردار کو ایک مخنث کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایک تقریب میں پیسے کیلئے رقص کرتا ہے۔

’گرو‘ میں مرکزی کی کردار کی دوہری شخصیت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح تقاریب میں وہ خوشی اور مسرت کا اظہار کرتا ہے لیکن ذاتی زندگی میں وہ دکھ اور کرب کے ساتھ رہتا ہے۔

ڈرامے میں زلے سرحدی، حرا خان اور عمر عالم بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں