ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک پر جانی ڈیپ کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگی

 نیویارک: ہالی وڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کی مقبولیت معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر آسمان کو چھونے لگی۔ 

امریکی اداکار نے اپنی سابقہ بیوی اداکارہ امبر ہرڈ سے ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد قریباً ایک برس قبل ہی ٹک ٹاک میں اکاؤنٹ بنایا تھا۔

جانی ڈیپ کو ٹک ٹاک پر 16 اعشاریہ 3 ملین افراد فالو کررہے ہیں جبکہ ان کی صرف آٹھ وڈیوز کو 18 ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

اداکار نے جون 2022 میں اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ٹک ٹاک کو جوائن کیا اور ایک وڈیو اپلوڈ کی۔

جانی ڈیپ کی پہلی وڈیو کو سوشل میڈیا ایپ پر اب تک 50 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں