English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت نے جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

القمر

نیو دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

جیکولین فرنینڈس پر کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور کیس کے مرکزی ملزم سکیشن چندر شیکھرا کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔

بھارتی اداکارہ نے عدالت میں درخواست کی تھی کی آئیفا ایوارڈز شو میں شرکت کیلئے انہیں 25 مئی سے ابوظہبی سفر کرنا ہے اور انہیں سفر کی اجازت دی جائے۔

جج نے 28 مئی سے 12 جون تک انہیں میلان اور اٹلی میں سفر کی اجازت بھی دی ہے تاکہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرسکیں۔

جیکولین فرنینڈس کو پچھلے برس 15 نومبر کو عدالت سے ضمانت ملی تھی اور انہیں گرفتاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے