ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیویا دتہ نے فرحان اختر کی محبت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرلیا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بالی وڈ ایکٹر فرحان اختر پر کرش تھا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ابتداء میں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیوں وہ فلم میں فرحان اختر کی بہن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں انکار کی وجہ یہ تھی کہ فرحان اختر اس وقت ان کا کرش تھے اسی لئے وہ فلم میں ان کی بہن نہیں بننا چاہتی تھیں۔

دیویا دتہ نے مزید کہا کہ فلم ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا نے ان کو وضاحت دی کہ فلم کی کہانی بنیادی طور پر بھائی اور بہن کے رشتے کے درمیان گھومتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے آفر قبول کی۔

واضح رہے کہ فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں فرحان اختر، سونم کپور اور دیویا دتہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں