English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نورا فتیحی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے بچنے کا نسخہ بتادیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کو اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں اس پر انہوں نے خصوصی بات کی ہے۔ 

بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے اور ان منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔

آئیفا ایوارڈز 2023 کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش بھی اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید کے کہ ناظرین ان کو پسند کریں گے۔

نورا فتیحی سے پوچھا گیا کہ وہ کسی اداکار کے ساتھ رقص کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے ہریتھک روشن اور پربھو دیوا کا نام لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے