ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیمرا نے ٹی وی ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد کا نوٹس لے لیا

  کراچی: وہاج علی اور یمنا زیدی کے ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی نوٹس لینے پر مجبور کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر ڈرامے کی ایک پرومو ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہاج اور یمنا کے درمیان تشدد کے مناظر نے لوگوں کو برانگیختہ کردیا۔

صارفین کی طرف سے شدید تنقید کے بعد ویڈیو کی آواز میں تھوڑی سی ترمیم کی گئی لیکن فوٹیجز باقی رہے اور اب پیمرا نے ڈراما بنانے والوں کو آفیشل وارننگ جاری کردی ہے۔

پیمرا نے ٹویٹر پر جاری اپنی پریس ریلیز میں ڈرامہ بنانے والوں کو غیر مناسب مواد کو نشر کرنے خبردار کیا ہے اور اسے الیکٹرونک میڈیا ریگولیشن کے خلاف قرار دیا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے انتظامیہ کو متنازعہ مواد ہٹانے اور آئندہ ایسا مواد نشر نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں