ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کے گارڈ کی طرف سے دھکیلنے کی ویڈیو پر وکی کوشل کا ردعمل آگیا

ابو ظہبی: آئیفا ایوارڈز کے موقع پر بھارتی اداکار وکی کوشل کو سلمان خان کے گارڈ کی طرف دھکیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا میں بہت ہنگامہ گرم ہوا، اب اس ویڈیو پر وکی کوشل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں بالی وڈ ایکٹر کا کہنا تھا کہ چیزیں اس طرح سے واقع نہیں ہوئیں جس طرح وائرل وڈیو میں نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے پر گفتگو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور لوگ ایک غیر ضروری چیز پر بہت ساری باتیں بنا چکے ہیں۔

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان اور وکی کوشل آئیفا ایوارڈز میں شرکت کیلئے ابوظہبی میں موجود ہیں اور وہ آج رات اپنی پرفارمنس میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کی بیوی کترینہ کیف، دبنگ خان کی بہن ارپیتہ کی بہت اچھی دوست ہے اور وہ سلمان خان کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں