English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلوکار راحت فتح علی خان کا عوام کیلئے خصوصی پیغام

القمر

کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے وطنِ عزیز کی عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے۔

گلوکار نے عوام سے سوال کیا کہ ’جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟

راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

راحت فتح علی خان نے مشہور گانا ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ گا کر پاک افواج کے  شہداءِ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے