ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کو ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں بہترین اداکاری پر آئیفا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک خاندانی ایمرجینسی کی وجہ سے وہ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے شو میں نہ پہنچ سکیں۔
اداکارہ نے ایوارڈ ملنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ لگائی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا ’آئیفا کا شکریہ، مجھے افسوس ہے کہ میں ایوارڈ وصول کرنے کیلئے خود حاضر نہ ہوسکی‘۔
انہوں نے اس ایوارڈ پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اس اعزاز سے مجھے اور فلم کی پوری ٹیم کو نئی مسرت اور خوشی ملی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے نانا نریندر رزدان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرسکیں اور ان کی جگہ فلم پروڈیوسر جیانتی لال نے ایوارڈ وصول کیا۔
Mr. Jayantilal Gada receives the IIFA trophy on behalf of #AliaBhatt for her well-deserved victory in the category “Performance In A Leading Role – Female” for the film #GangubaiKathiawadi.#IIFA2023 #IIFAONYAS #YasIsland #InAbuDhabi #NEXA #CreateInspire #SobhaRealty #EaseMyTrip pic.twitter.com/h0UIu51fUy
— IIFA (@IIFA) May 27, 2023
عالیہ بھٹ اپنی اگلے پروجیکٹ میں کرن جوہر کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔