ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کو ’مودی اور انڈین پارلیمنٹ‘ کی تعریف مہنگی پڑ گئی

نئی دہلی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ اور وزیراعظم مودی کی تعریف مہنگی پڑ گئی۔ 

اداکار نے ایک نئی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انڈین حکومت اور پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کی تحسین کے ساتھ حب الوطنی کے جذبات کو بھی بیان کیا ہے۔

ویڈیو میں اداکار کی فلم ’سوادیس‘ کا میوزک بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے جب کہ وہ اپنے مخصوص دلکش انداز میں نئی بلڈنگ پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہیں۔

شاہ رخ کی ویڈیو پر بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی ریپلائی کیا اور اسے خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ جمہوریت کی طاقت اور ترقی کی علامت ہے۔

کنگ خان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا بیٹا آریان گرفتار ہوا تو مودی جی نے آپ کی مدد نہیں کی تھی اور آپ ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

بعض صارفین نے لکھا کہ مودی حکومت نے اداکار کو بھی خرید لیا ہے جس پر ہمیں بہت افسوس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں