English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

83 سالہ اداکار کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش متوقع

القمر

امریکہ میں قائم میڈیا ہاؤس پیج 6 کے مطابق نور پہلے آٹھ ماہ کی حاملہ ہیں جبکہ 83 سالہ ایل پچینو کے پہلے ہی دو سابق گرل فرینڈز سے 3 بالغ بچے ہیں؛ 22 سالہ جڑواں بچے اور ایک 33 سالہ بیٹی جولی میری۔

ایل پچینو اور نور الفلاح کی یہ پہلی اولاد متوقع ہے۔ اس سے قبل نور الفلاح رولنگ اسٹونز بینڈ کے گلوکار مک جیگر کے ساتھ تعلقات استوار کر چکی ہیں۔

نور اور ایل پچینو کے درمیان رومانس کی خبریں اپریل 2022 میں سامنے آئی تھیں جب دونوں کو ایک ساتھ کسی ریستوران میں کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وہ کورونا وبا کے بعد سے ہی خفیہ طور پر ڈیٹنگ کر رہے تھے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ نور الفلاح اکثر امیر بوڑھے مردوں کو ڈیٹ کرتی ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے ایل کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے