سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد ینر نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ سے متعلق حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
ینر نے کہا ہے کہ دوسرے راونڈ کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق رجب طیب ایردوان نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کمال کلیچ دارا ولو کو 47.82 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین ینر نے کہا کہ 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوسرے راونڈ کے حتمی نتائج کو شئوع کرنے کے لیے سرکاری گزٹ کو روانہ کردیے گئے ہیں۔