English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نشے میں دھت اداکارہ تانجن تیشا کی ویڈیو وائرل

القمر

ڈھاکا: بنگلادیشی اداکارہ اور ماڈل تانجن تیشا  کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ  نشے میں دھت ہوکر دوستوں کے ساتھ غیراخلاقی الفاظ استعمال  کرتی  ہوئی نظر آرہی ہیں۔

معروف بنگالی اداکارہ و ماڈل  کی یہ ویڈیو  لفٹ میں بنائی گئی ہے جس میں ان  کے ساتھ دو مزید اداکارائیں بھی نظر آرہی ہیں۔ تانجن تیشا اپنی دوستوں کے ساتھ نشے میں دھت ہوکر رقص کررہی ہیں اوراس دوران وہ غیراخلاقی الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔

بھارتی  میڈیا  میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو اداکار  شریف الراز کے فیس بک اکاؤنٹ سے لیک ہوئی ہے۔ لیک ہوتے ہی  یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

تانجن نیشا نے لیک ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی یہ ویڈیو  چھ سال پرانی ہے جسے کسی نے ان کا امیج تباہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا  پر پوسٹ کردیا ہے۔ بعدازاں سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے اداکارہ پر تنقید کے بعد یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے