ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مداح کو سیلفی سے روکنے پر سنجے دت تنقید کا نشانہ بن گئے

 ممبئی:  حالیہ دنوں میں بالی وڈ کے کئی فلمی ستارے اپنے  مداحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے تنقید کا  نشانہ بنے ہیں۔ اس فہرست میں اب بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار  سنجے دت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

’  منا بھائی ایم  بی بی ایس‘ سے کامیڈی کو ایک نیا رخ دینے والے سپراسٹار کو  ممبئی  ایئرپورٹ پر سیلفی  لینے کی کوشش کرنے والے پرستار کو نظرانداز  کرنے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید  کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سنجے دت کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ  سے باہر آرہے ہیں، اسی دوران  ایک نوجوان ان کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے مگر’ سنجوبابا‘ اس کا ہاتھ ایک طرف ہٹاکر اپنی  کار کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار کےا س رویے پر سوشل  میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں جن کا کہنا  ہے  کہ فلمی ستاروں کی اہمیت ان کے چاہنےو الوں ہی کی وجہ سے ہوتی ہےا ور انہیں ان کا خیال کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں