English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلمان خان کی جانب سے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

القمر

ممبئی: بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان نے کولکتہ ٹرین حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کولکتہ ٹرین حادثے پر افسوس کرتے ہوئے واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا، خدا مرحومین کی روح کو سکون دے، اس افسوسناک حادثے سے متاثر ہونے والوں کو محفوظ رکھے، لواحقین اور زخمیوں کو صبر و ہمت عطا کرے۔‘

واضح رہے کہ آج کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئیں جبکہ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔

افسوسناک حادثے میں 288 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے