English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وین ڈیزل اور دی راک کے اختلافات ختم، ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں واپسی کا اعلان

القمر

نیویارک: ہالی اداکار ڈیون جانسن نے ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

سابق ریسلر راک اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈیون جانسن اب ایک مرتبہ پھر ’فاسٹ اینڈ فیوریس فلموں میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔

ڈیون جانسن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وین ڈیزل اور انہوں نے اپنے درمیان کے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اور وین نے ماضی کو تلخ باتوں کو بھلا دیا ہے اور اب ہم  بھائی ہیں۔‘

دی راک نے مزید بتایا کہ مداحوں کو ان پسندیدہ کردار ’لیوک ہابس‘ ایک مرتبہ پھر فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں دکھائی دے گا۔

ڈیون نے فاسٹ ایکس کی کامیابی پر یونیورسل اسٹوڈیوز کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فاسٹ ایکس کے دوسرے حصے اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی دیگر فلموں میں اداکاری کریں گے۔

واضح رہے کہ  ڈیون جانسن اور وین ڈیزل کے درمیان 2017 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے ڈیوین نے فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے