ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محب مرزا ٹی وی ڈرامے ’رضیہ‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

  کراچی: پاکستانی اداکار محب مرزا ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامے ’رضیہ‘ کے ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپس آرہے ہیں اور وہ ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

سپر اسٹار ماہرہ خان بھی 2021 کے ٹی وی ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں۔

محب مرزا نے ٹی وی اسکرین پر اپنی واپسی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، اس سے قبل 2021 میں انہوں نے آخری ٹی وی پروجیکٹ ’نیلی زندہ ہے‘ میں کام کیا تھا۔

ماہرہ خان اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ ٹی وی ڈرامے میں واپسی کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز دے چکی ہیں۔

پروجیکٹ ’رضیہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ ہوگا لیکن کاسٹ، ریلیز اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ماہرہ خان اپنے اگلے فلمی پروجیکٹ ’آج رنگ ہے‘ میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی جسے ندیم بیگ ہدایت کاری دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں