ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں ہمارے 54 فوجی مارے گئے ہیں: یوگنڈا

یوگنڈا کے صدر  یاوری موسونی نے  بتایا ہے کہ صومالیہ میں  دہشتگرد تنظیم الشباب کے 26 مئی کے حملے میں ہماری فوج کے 54 افراد مارے گئے ہیں۔

موسونی نے اپنے بیان میں بتایا کہ صومالیہ میں یوگنڈا کی امن فوج  کے دستوں پر چھبیس مئی کو حملہ کیا گیا تھا جس میں 54 فوجی مارے گئے جبکہ ہمارے فوجی دستے نے ان حملوں کے خلاف جواں مردی کا بھی ثبوت دیا ہے۔

 یوگنڈا نے صومالیہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا پہلی بار اعلان کیا ہے۔

 یاد رہے کہ الشباب نے چھبیس مئی کو افریقہ یونین کے صومالیہ میں متعین مشن کے اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

صومالیہ فوج، الشباب کے خلاف گزشتہ سال آپریشنز شروع کیے تھے جن کے نتیجے میں متعدد علاقوں کو اس تنظیم سے پاک کر دیا تھا مگر اب بھی اکثر مختلف شہرون میں یہ تنظیم حفاظتی قوتوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں