ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممتاز کامیڈین ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا

کراچی: ممتاز کامیڈین اور اسٹیج کے معروف اداکار ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ 

ایک ویڈیو میں ولی شیخ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

ولی شیخ نے اپنے واقعے کی ایف آئی آر کٹوادی ہے اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں