ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیئر اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسیں

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف سینیئر اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسیں۔ 

اداکارہ گزشتہ کئی مہینوں سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی بنا پر انہیں اسپتال داخل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

سلوچنا لتکر کو رواں برس مارچ میں بھی اسپتال داخل کیا گیا تھا اور  اس وقت ان کے طبی اخراجات مہاراشٹر کے چیف منسٹر فنڈ سے ادا کیے گئے تھے۔

ان کا شوبز کیریئر پچاس دھائیوں پر محیط ہے اور انہوں نے 250 سے زائد ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔

سلوچنا لتکر کو مراٹھی سینما میں لیجنڈ کا درجہ حاصل تھا اور انہوں نے متعدد فلموں میں امیتابھ بچن کی والدہ کا کردار نبھایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں