English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اروشی روٹیلا بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی

القمر

 ممبئی: 76 ویں کینز فلم فیسٹیول میں اپنے جلوے بکھیرنے کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم اسکرپٹ کی تصویر پر ’پروین بابی‘ لکھا ہوا ہے اور وہ ہندی زبان میں ہے۔

مختصر ویڈیو میں لکھی تحریر کے مطابق بائیوگرافیکل فلم کو وسیم ایس خان ہدایت کاری دیں گے جبکہ فلم کا اسکرپٹ دھیرج مشرا نے لکھا ہے۔

اروشی روٹیلا نے پوسٹ کے ساتھ بالی وڈ فلم انڈسٹری پر طنز کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن لکھا ہے جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ’ بالی وڈ نے پروین بابی کو مایوس کیا لیکن میں آپ (پروین) کو فخر محسوس کراؤں گی‘۔

بالی وڈ آئیکون پروین با بی کے اس سے قبل دو سیمی آٹو بائیوگرافیکل فلمیں بن چکی ہیں جن میں ’ارتھ‘ اور ’وہ لمحے‘ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے