ممبئی: ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
فلم میں انتقال کرجانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے جنہیں پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ میں مرکزی کردار سے شہرت ملی تھی۔
As promised presenting to you the first look of our film #72Hoorain .
I am sure you will like it .What if you end up dying a brutal death instead of meeting 72 virgins, as assured by terrorist mentors? Presenting the first look of my upcoming film “72 Hoorain”. The film is… pic.twitter.com/hsbGkIxrhb
— Ashoke Pandit (@ashokepandit) June 4, 2023
’72 حوریں‘ کے پروڈیوسر اشوک پنڈٹ نے ٹویٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Hate / Islamophobia started in India is only from the film industry’s
— YABA NAQSHBANDI (@Yaba4U) June 4, 2023
2019 میں بھارت کے اندر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کا پریمیئر ہوا تھا اس میں اسے یونیسکو گاندھی میڈل کے اسپیشل مینشن سے نوازا گیا تھا۔
Hindu Raj rebooting… https://t.co/MNsRt6O9H9
— MD Umair Khan (@MDUmairKh) June 5, 2023
سوشل میڈیا میں فلم بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ انڈیا اب اسلاموفوبیا کا مرکز بن چکا ہے اور یہ انڈیا کو ہندو ریاست بنانے کی گھناؤنی کوششیں ہیں۔
