English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حبا بخاری گھریلو تشدد کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر شدید برہم

القمر

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے گھریلو تشدد کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری نے اپنی انسٹااسٹوری پر نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کی جھوٹی خبر کو مسترد کر دیا۔

اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری پرلکھا کہ ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جوکہ زرد صحافت ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حبا بخاری نے ایک نجی میگزین کو دیئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایک مرتبہ مزاق میں کہا تھا کہ ان کے شوہر آریز ان سے صاف صفائی اور کپڑے دھونے سمیت گھر کے سارے کام کرواتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ان کے والد نے اس پر انہیں سجھایا کہ اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے اور وہ ان کا اپنا ہی گھر ہے۔

خیال رہے کہ حبا بخاری کے اس انٹرویو کو غلط رُخ دے کر سوشل میڈیا پر خبر پھیلائی گئی کہ ان کے شوہر ان پر تشدد کرتے ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بےحد خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے