ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر نکی نینا انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور اسٹائل آئکون عالیہ نذیر عرف نکی نینا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

پبلشر راحیل راؤ نے  سوشل میڈیا پر عالیہ نذیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر سے آگاہ کیا کہ معروف فیشن ڈیزائنر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔

عالیہ نذیر کے انتقال کی خبر پر شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ نذیر مشہور پاکستانی برانڈ نیکی نینا کی مالک تھیں، انہوں نے یہ برانڈ نبیلہ جنید  کے اشتراک سے بنایا تھا اُن کے اس لگژری برانڈ کو پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں