English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جعلی اکاؤنٹس کیس: احتساب عدالت نے آصف زرداری اور دیگر افراد کیخلاف 4 ریفرنس واپس بھجوا دیئے

القمر

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز سے متعلق 4 ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز پر سماعت کی. آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوئے۔

فاروق نائیک نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں. احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔

جج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔ علاوہ ازیں منظور قادر اور دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیئے جبکہ بلال شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف سندھ بینک ریفرنس بھی واپس بھیج دیا گیا۔

احتساب عدالت نے پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 4 نیب ریفرنسز پہلے ہی نیب کو واپس ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے