کراچی: بالی وڈ کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ چند روز قبل اپنے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنازعے کا شکار ہوئے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں بھی نہیں بولی جاتی ہے۔
سندھی بولنے والے فنکاروں اور دیگر افراد کی طرف سے زبردست تنقید کے بعد اداکار نے اپنے بیان پر معافی مانگی اور کہا کہ اس معاملے پر ان سے غلطی ہوئی تھی۔
نصیر الدین شاہ کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی فنکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اس معافی سے ان کے دل میں اداکار کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔
Apologising for a mistake is indeed a true testament to a person’s character and intellect. Naseer sahib’s recent gesture has only deepened my admiration for him. It takes strength and humility to acknowledge one’s errors and take responsibility for them. pic.twitter.com/fX8T3M11mV
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 8, 2023
عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا ’اپنی غلطی پر معافی مانگنا ایک شخص کے کردار اور ذہانت کا امتحان ہے، نصیر صاحب کی معافی کے عمل نے میرے دل میں ان کی عزت بڑھا دی ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی غلطیوں کو ماننا اور ان کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے بہت زیادہ طاقت اور عاجزی کی ضرورت ہوتی ہے۔
