English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عیدالفطر کے بعد مداحوں کو سرپرائز ملے گا، مہوش حیات

القمر

  کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد مداحوں کو ایک سرپرائز ملے گا۔ 

اداکارہ عید کے موقع پر فلم ’123‘ کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپس آرہی ہیں اور ان کے ساتھ وہاج علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کرنے کے تجربے کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی شاندار صلاحیت ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلم ’123‘ میں ان کے کردار اور نئے گیٹ اپ کو مداح بہت پسند کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں خلیل الرحمان قمر نے بہترین اور پراثر مکالمے لکھے ہیں جس سے کہانی میں گہرائی پیدا ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے