English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدنان صدیقی نے بجٹ میں فنکاروں کیلئے رقم مختص کرنے کو بڑا قدم قرار دے دیا

القمر

کراچی: بجٹ 2023 میں فن کاروں  کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کو شوبز فنکار عدنان صدیقی نے بڑا قدم قرار دیا ہے۔ 

پاکستان اداکار نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی جس میں حکومتی اقدام پر اس کی تحسین کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پہلی مرتبہ فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلئے رقم مختص ہونے سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس رقم کا مختص ہونا فلم انڈسٹری اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے مطابق اس رقم  کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے