English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ

القمر

 پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی تعیناتی پر غور ہوگا۔

جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ آف پاکستان کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔ اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ایک جج کی تعیناتی باقی رہ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے