ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت 27 سال بعد حسن کے سب سے بڑے ’مس ورلڈ‘ مقابلے کی میزبانی کرے گا

ممبئی: بھارت رواں سال مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالوں بعد ایک مرتبہ پھر بھارت میں 71 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگارنگ میلا سجنے جارہا ہے۔

اس مقابلے میں دنیا بھر سے منتخب کی جانے والی ماڈلز حسن کے جلوے  بکھیرتے ہوئے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

بھارت تقریباً تین دہائیوں کے بعد مس ورلڈ 2023 کے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔تاہم ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ رواں سال نومبر میں ایونٹ کی اُمید کی جارہی ہے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی گزشتہ برس کی مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا مس ورلڈ 2023 کو اپنا تاج پیش کریں گی۔

یاد رہے کہ آخری بار 1996 میں بھارت نے بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں